اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں کے بہیمانہ اور مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزير اعظم عمران خان کے دورہ تہران سے قبل صوبہ بلوچستان میں شیعہ مسلمانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو پاکستان اور ایران کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ وہابی دہشت گرد اور ان کے حامی ایران اور پاکستان کے مضبوط اور مستحکم تعلقات سے خوفزدہ ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ وہابی دہشت گردوں نے جمعرات کے دن پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بسوں سے 14 شیعہ مسلمانوں کو اتار کر شہید کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169